سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کا ریڈیو پروگرام میں اظہارخیال

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (اے پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان نے 2016 میں مشکلات کے باوجود سیاسی،معاشی، اقتصادی اور معاشرتی میدان میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے برسر اقتدار آتے وقت ملک دہشتگردی اور توانائی سمیت مختلف بحرانوں میں جکڑا ہوا تھا اور موجودہ حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت 2016 میں مذکورہ مشکلات کے باوجود سیاسی،معاشی، اقتصادی اور معاشرتی میدان میں لاتعدادکامیابیاں حاصل ہوئیں ۔