سینیٹر محمد طلحہ محمود کا پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں پارٹی قیادت اور اراکینِ پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عشائیہ میں نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر وقار مہدی، …

اسلام آباد۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر محمد طلحہ محمود نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز اور ارکانِ قومی اسمبلی کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ عشائیہ میں پارٹی قیادت اور اراکینِ پارلیمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عشائیہ میں نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر وقار مہدی، سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر سید مسرور احسن، سینیٹر ضمیر گھمرو، سینیٹر دوست علی جیسر، سینیٹر پونجو مل بھیل اور سینیٹر ندیم احمد بھٹو،ارکانِ قومی اسمبلی سحر کامران، حسن طارق، شاہدہ رحمانی، سید ابرار شاہ، ملک شاہ گورگیج، مرزا اختیار بیگ، نظیر احمد بگھیو اور اسد عالم نیازی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مفادات کے تحفظ اور جمہوری روایات کے استحکام کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر سینیٹر محمد طلحہ محمود نے مہمانوں کو چترال کی روایتی ٹوپی پہنائی، جسے مہمانوں نے محبت اور احترام کی علامت قرار دیا۔