اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گوادر شپ یارڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق زیر التواء مسائل بشمول زمین کے حصول، عوامی شکایات اور ماحولیاتی خدشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سینیٹرز عبدالشکور خان، رانا محمود الحسن اور بلال احمد خان نے شرکت کی۔ سابق سینیٹر کودا بابر اور رکن صوبائی اسمبلی گوادر …
سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس، گوادر شپ یارڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق مسائل پر غور کیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار کا اجلاس چیئرمین سینیٹر محمد عبدالقادر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گوادر شپ یارڈ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے متعلق زیر التواء مسائل بشمول زمین کے حصول، عوامی شکایات اور ماحولیاتی خدشات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سینیٹرز عبدالشکور خان، رانا محمود الحسن اور بلال احمد خان نے شرکت کی۔ سابق سینیٹر کودا بابر اور رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے زوم لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
کمیٹی کو سیکرٹری وزارت دفاعی پیداوار اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے منصوبے کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اراکین کو مقامی کمیونٹی کے خدشات کے ساتھ ساتھ منصوبے کے نفاذ کے ممکنہ آپشنز اور فزیبلٹیز سے بھی آگاہ کیا گیا۔تفصیلی غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ فالو اپ اجلاس گوادر اور کوئٹہ میں منعقد کیے جائیں گے جن میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جائے گا۔چیئرمین کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شپ یارڈ کے قیام کے بعد یہ منصوبہ نہ صرف مقامی کمیونٹی بلکہ ملک کی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔








