سینیٹ اجلاس،اراکین سینیٹ کے پیش کردہ نو بلز کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینیٹ نے پیر کے روز اراکین سینیٹ کے پیش کردہ نو بلز کثرت رائے سے منظور کر لیے۔ منظور ہونے والے بلز میں انسداد سمگلنگ آف مائیگرینٹس (ترمیمی) بل 2024، پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025، فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024، ذہنی صحت (ترمیمی) بل 2025، پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2024، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل 2024، وفاقی نگرانی برائے نصاب، درسی کتب …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینیٹ نے پیر کے روز اراکین سینیٹ کے پیش کردہ نو بلز کثرت رائے سے منظور کر لیے۔ منظور ہونے والے بلز میں انسداد سمگلنگ آف مائیگرینٹس (ترمیمی) بل 2024، پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025، فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2024، ذہنی صحت (ترمیمی) بل 2025، پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل 2024، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (ترمیمی) بل 2024، وفاقی نگرانی برائے نصاب، درسی کتب اور تعلیمی معیار (ترمیمی) بل 2024، سول سرونٹس (ترمیمی) بل 2024 اور صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔

یہ بلز سینیٹ میں ثمینہ ممتاز زہری، شہادت اعوان، قرۃ العین مری، ضمیر حسین اور سرمد علی نے پیش کیے۔ایوان نے تمام بلز شق وار غور کے بعد منظور کیے تاہم پاکستان پینل کوڈ (ترمیمی) بل 2025 (جس میں پی پی سی کی دفعات 323، 330 اور 331 میں ترمیم شامل ہے) واحد بل تھا جس کی منظوری اتفاق رائے سے نہیں ہوئی۔دریں اثناء اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں جسمانی سزا کی ممانعت کا بل 2021 سینیٹ سے واپس لے لیا گیا۔ اس حوالے سے سعدیہ عباسی نے بل کی واپسی کی تحریک پیش کی جسے ایوان نے منظور کر لیا۔

مزید خبریں