سینیٹ اجلاس، اراکین کی جانب سے سات نئے نجی بل پیش

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں پیر کے روز اراکین کے سات نئے نجی بل پیش کئےگئے۔پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں پیش کئے گئے بلوں میں مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026ء، قومی آبادی رابطہ و تولیدی صحت بل، 2026ء، انتخابات (ترمیمی) بل، 2026ء، فوجداری قوانین (ترمیمی) (غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام) بل، 2026ء، فیملی کورٹس (ترمیمی) بل، 2026ء، ورچوئل اثاثہ جات کے ضابطہ سے …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں پیر کے روز اراکین کے سات نئے نجی بل پیش کئےگئے۔پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں پیش کئے گئے بلوں میں مسلم فیملی لاز (ترمیمی) بل، 2026ء، قومی آبادی رابطہ و تولیدی صحت بل، 2026ء، انتخابات (ترمیمی) بل، 2026ء، فوجداری قوانین (ترمیمی) (غیرت کے نام پر قتل کی روک تھام) بل، 2026ء، فیملی کورٹس (ترمیمی) بل، 2026ء، ورچوئل اثاثہ جات کے ضابطہ سے متعلق بل، 2026ء اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بل، 2026ء شامل ہیں۔یہ بل سینیٹرز سرمد علی، ثمینہ ممتاز زہری، ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور اور ڈاکٹر افنان اللہ خان نے ایوان میں پیش کیے۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تمام بل مزید غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیئے۔

مزید خبریں