اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025ء میں مزید 120 یوم کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی کہ ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025ء (آرڈنینس نمبر VII بابت2025ء) کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 89 کی شق (2) کے پیرا (الف)کے ذیلی …
سینیٹ اجلاس، ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025ء میں مزید 120 یوم کی توسیع کی قرارداد منظور

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):ایوان بالا نے ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025ء میں مزید 120 یوم کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔ منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی کہ ورچوئل اثاثہ جات آرڈیننس 2025ء (آرڈنینس نمبر VII بابت2025ء) کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 89 کی شق (2) کے پیرا (الف)کے ذیلی پیرا (II) کے جملہ شرطیہ کے تحت 5 نومبر 2025ء سے مزید 120 ایام کی توسیع دی جائے۔ بعد ازاں ایوان نے یہ قرارداد منظور کر لی۔








