اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کے لئے پارلیمنٹ ہاؤس میں خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا۔ پیر کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ہدایات کے مطابق کوآرڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے۔ کمیٹی نے سیکر ٹری سینیٹ کی ہدایت کے مطابق نو منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کےعمل کو آسان بنانے اور معاونت فراہم کرنے کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کیا گیا ہے ۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کے مختلف شعبوں کا عملہ نو منتخب سینیٹرز کو معاونت فراہم کرنے میں مصروف ہے ،ڈیسک شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا تاکہ نو منتخب سینیٹرز کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو سکے،سیکرٹری سینیٹ نے اس سلسلے میں تمام نو منتخب سینیٹرز کو مراسلہ بھی لکھاہے،ڈیسک صبح 9 بجے سے لیکر شام 5 بجے تک کام کرتا رہے گا۔