سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے گاڑی (لینڈ کروزر) کی خریداری سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا

سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے گاڑی (لینڈ کروزر) کی خریداری سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

اسلام آباد۔16مارچ (اے پی پی):سینیٹ سیکرٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے گاڑی (لینڈ کروزر) کی خریداری سے متعلق بعض میڈیا رپورٹس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق زیر بحث گاڑی مئی 2025ء میں مالی سال25-2024 کے دوران ایک شفاف عمل کے تحت مجموعی گاڑیوں کی تبدیلی کے منصوبے کا حصہ تھی۔ اس منصوبے کے تحت چیئرمین قائمہ کمیٹیوں، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، قائد ایوان، قائد حزب اختلاف اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو فراہم کی جانے والی گاڑیوں کی تبدیلی بھی شامل تھی۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ مذکورہ گاڑی کی ادائیگی مئی 2025ء میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں سے کی گئی تھی جبکہ گاڑی کی ڈیلیوری مارچ 2026ء میں موصول ہوئی ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ نے اس حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے میڈیا اداروں پر زور دیا ہے کہ ریاستی اداروں سے متعلق خبروں کی اشاعت میں ذمہ داری، پیشہ ورانہ دیانت اور مکمل تحقیق کو یقینی بنایا جائے۔

 

مزید خبریں