بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، متعدد مراکز مالکان پر جرمانے عائد

بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ میں ناقص خوراک کی فراہمی پر ایک آئسکریم مینوفیکچرنگ یونٹ، 2 پیزا شاپس اور ایک بیکنگ یونٹ سمیت متعدد مراکز مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔

کوئٹہ۔ 18 اگست (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) کی انسپیکشن ٹیموں نے کوئٹہ میں ناقص خوراک کی فراہمی پر ایک آئسکریم مینوفیکچرنگ یونٹ، 2 پیزا شاپس اور ایک بیکنگ یونٹ سمیت متعدد مراکز مالکان پر جرمانہ عائد کردیا۔ منگل کو ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق جرمانہ کردہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا

جبکہ آئسکریم مینوفیکچرنگ یونٹ، پیزا شاپس اور بیکنگ یونٹ کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، کھلے کوڑے دان، پراسیسنگ ایریا میں گندگی و نکاسی آب کے نامناسب انتظامات و مکھیوں کی بھرمار، بیکری آئٹمز پر مینوفیکچرنگ و ایکسپائری تواریخ ظاہر نہ کرنے، تازہ کٹے ہوئے آم کو غیر غذائی معیار کے مواد میں ذخیرہ کرنا، مرغی کے گوشت کو ڈھکنے کیلئے کیمیکل پلاسٹک تھیلوں کے استعمال، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت کھلا کوکنگ آئل کے استعمال

ایکسپائرڈ کیکس، بسکٹس، سوئیٹس، سینڈوچ، بریڈ، کریم رول، شورمہ بریڈ پر ایکشن لیا گیا۔