سینسناتی اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز، ولیمز سسٹرز کو 4 سال بعد ڈبلز کے میدان میں واپسی پر سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا

"ٹینس کی معروف امریکی بہنوں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کو سنسناٹی اوپن میں چار سال بعد ایک ساتھ ڈبلز میچ کھیلتے ہوئے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔”

اوہائیو۔18اگست (اے پی پی):ٹینس کی معروف امریکی بہنوں سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کو سنسناٹی اوپن میں 4 سال بعد ایک ساتھ ڈبلز میچ کھیلتے ہوئے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

بی بی سی کے مطابق امریکی ولیمز سسٹرزکی جوڑی کو خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں یوکرین کی مارٹا کوستیئوک اور ان کی امریکی جوڑی دار پیٹن سٹرنز نے سنسنی خیز مقابلے میں شکست دی۔ میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔سرینا اور وینس نے آخری مرتبہ 2022 کے یو ایس اوپن میں ایک ساتھ ڈبلز کھیلا تھا، جو سرینا کا ٹینس سے وقفہ لینے سے قبل آخری ٹورنامنٹ تھا۔ 44 سالہ سرینا نے رواں سال جون میں ڈبلز کے ذریعے دوبارہ ٹینس میں واپسی کی، جس کے بعد انہوں نے ومبلڈن میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے سنگلز بھی کھیلا۔ومبلڈن میں مایا جوائنٹ کے خلاف پہلے راؤنڈ کے میچ میں گھٹنے کی انجری کے باعث سرینا کو وینس کے ساتھ طے شدہ ڈبلز میچ سے دستبردار ہونا پڑا تھا۔46 سالہ وینس نے کہا کہ دونوں بہنوں نے دوبارہ ڈبلز کورٹ میں واپسی کے لیے طویل انتظار کیا اور انہیں ایک دوسرے سے کھیلنے کا موقع ملنے پر خوشی ہے۔ولیمز سسٹرز کے خلاف خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میچ میں یوکرین کی مارٹا کوستیئوک اور ان کی امریکی جوڑی دار پیٹن سٹرنز کی فتح کا سکور 2-6، 6-1 اور 8-10 رہا۔