سینیٹ میں گل پلازہ آتشزدگی کے متاثرین کے لیے فاتحہ خوانی، چیئرمین یوسف رضا گیلانی کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں پیر کو کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سینیٹ اجلاس میں فاتحہ خوانی سینیٹر نور الحق قادری نے کرائی جو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹ کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور …

اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):ایوان بالا میں پیر کو کراچی میں گل پلازہ میں آتشزدگی کے المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سینیٹ اجلاس میں فاتحہ خوانی سینیٹر نور الحق قادری نے کرائی جو چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست پر کی گئی۔ اس موقع پر سینیٹ کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔چیئرمین سینیٹ نے افسوسناک واقعہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایوان دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید خبریں