اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث جمعرات کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان صوبائی امور پر بیان بازی کے معاملہ پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ اس دوران اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی جس …
سینیٹ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث جمعرات کی شام پانچ بجے تک ملتوی

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث جمعرات کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان صوبائی امور پر بیان بازی کے معاملہ پر ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ اس دوران اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی
جس پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے گنتی کرنے اور پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی۔ گنتی کے دوران کورم پورا تھا تاہم اپوزیشن رکن نے دوبارہ کورم کی نشاندہی کر دی جس پر قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے دوبارہ گنتی کرنے اور پانچ منٹ گھنٹیاں بجانے کی ہدایت کی۔ دوبارہ گنتی پر کورم پورا نہیں تھا جس کے بعد قائم مقام چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کی کارروائی جمعرات کی شام پانچ بجے تک ملتوی کر دی۔








