اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے 357ویں اجلاس کے دوران نمٹائے جانے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 27 جنوری تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران قانون سازی کے علاوہ …
سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ،اجلاس 27 جنوری تک جاری رہےگا

مزید خبریں
اسلام آباد۔19جنوری (اے پی پی):سینیٹ کی بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ کے 357ویں اجلاس کے دوران نمٹائے جانے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس 27 جنوری تک جاری رہے گا۔ اجلاس کے دوران قانون سازی کے علاوہ اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر بھی بحث کی جائے گی۔
اجلاس میں سینیٹر شیری رحمٰن، سینیٹر سید علی ظفر، سینیٹر جان محمد، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، سینیٹر کامل علی آغا، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر کامران مرتضیٰ، سینیٹر امیر ولی الدین چشتی، وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔








