سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید خان کا کلثوم نواز کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔اپنے ٹوئیٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو …

اسلام آباد ۔ 11ستمبر (اے پی پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین فیصل جاوید خان نے محترمہ کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت محترمہ کلثوم نواز کی فیملی اور لواحقین کو قانون کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرے گی۔اپنے ٹوئیٹ میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کو مرحومہ کے لواحقین کو تمام ضروری سہولیات کی فراہمی میں معاونت کرنے کی ہدایت دیدی گئی ہے ۔