سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے آغا خان ڈیپارٹمنٹ نیٹ ورک کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) آغا خان ڈیپارٹمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے ایک وفد نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سی ای او اختر اقبال نے کی۔ اے کے ڈی این کے نمائندگان نے صحت، غذائیت، تعلیم اور ہنگامی صورتحال میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق اپنے ادارے کے کردار اور کام کی تفصیل …

اسلام آباد ۔ 12 مئی (اے پی پی) آغا خان ڈیپارٹمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے ایک وفد نے سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سی ای او اختر اقبال نے کی۔ اے کے ڈی این کے نمائندگان نے صحت، غذائیت، تعلیم اور ہنگامی صورتحال میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق اپنے ادارے کے کردار اور کام کی تفصیل سے وضاحت کی۔ انہوں نے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر علاقوں میں اپنے کام کی نوعیت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان نے بی آئی ایس پی کی جانب سے شروع کئے جانے والے پروگراموں جیسے گریجویشن پروگرام، این ایس ای آر اور بالخصوص خواتین کی بااختیاری سے متعلق پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون اور مستقبل میں مل کر کام کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔