سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف کا وزراءصحت سطح کے صحت سے متعلق او آئی سی سٹیئرنگ کمیٹی کے ہنگامی ویڈیو اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔اس مشکل وقت میں او آئی سی امت مسلمہ کی مدد کیلئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کیلئے تیار ہے،اس سلسلے میں اسلامی ترقیاتی بینک اور اسلامی یکجہتی فنڈ …

اسلام آباد ۔ 10 اپریل (اے پی پی) او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف نے کہا ہے کہ او آئی سی کے رکن ممالک کو کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے فوری اور فیصلہ کن اقدامات اٹھائے کی ضرورت ہے۔اس مشکل وقت میں او آئی سی امت مسلمہ کی مدد کیلئے اپنے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کیلئے تیار ہے،اس سلسلے میں اسلامی ترقیاتی بینک اور اسلامی یکجہتی فنڈ کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔یہ باتیں انہوں نے وزراءصحت سطح کے صحت سے متعلق او آئی سی سٹیئرنگ کمیٹی کے ہنگامی ویڈیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ اجلاس میں کورونا وبا سے متعلق معاملات زیر بحث لائیں گیئں۔ اجلاس میں اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کے صدر ،متعدد بین الاقوامی تنظیموں سمیت وزراءصحت اور رکن ملکوں کے اداروں کے نمائندوں و سربراہان نے شرکت کی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظفر مرزا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ19 وباءامراض انسانیت کے لئے ایک بے مثال چیلینج ہے ، جس پر قابو پانے کے لئے اجتماعی بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی کاوشوں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان متعدد احتیاطی اقدامات اٹھا کر اس وبائی بیماری پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ منصوبہ بندی اور معاونت پر مبنی کوششیوں کی نگرانی خود وزیر اعظم عمران خان کررہے ہیں۔ متفقہ قومی ردعمل کو یقینی بنانے کے لئے قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) اور قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کے تحت ایک مضبوط ادارہ جاتی میکانزم تشکیل دیا گیا ہے جبکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) این سی سی کے اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ اسکولوں کو بند کرنے ، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کرنے سمیت ضروری لاک ڈاون اقدامات بھی کئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے محروم طبقوں کے لئے 7.5 ارب امریکی ڈالر امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے وبائی مرض کو ایک چیلنج قرار دیا اور صحت کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے قومی سلامتی کاکلیدی جزو قرار دیا۔ انہوں نے صحت کی تحفظ کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر صحت کے ضوابط اور قومی سطح پر ایک قانونی فریم ورک تیار کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ او آئی سی کو دواسازی کی مصنوعات ، ویکسینز اور پی پی ای کی ترقی میں رکن ممالک کے تقابلی فائدہ کو بروئے کار لاتے ہوئے اس بے مثال چیلنج سے نمٹنے کے لئے اپنی صلاحیت کو مستحکم کرنا چاہئے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے جنرل سیکرٹریٹ اور او آئی سی رکن ممالک کو وبائی امراض کا مقابلہ کرنے میں پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ویڈیو کانفرنس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا ، جس میں ، او آئی سی ممالک سے کووڈ 19 وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید معلومات ، تجربات اور صلاحیتوں کا تبادلہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید خبریں