سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی محمد ہمایوں خان کی پشاور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے پشاور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں ہمایوں خان نے ایم ریاض کو پشاور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ نومنتخب صدر صحافی برادری …

پشاور۔ 28 دسمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے پشاور پریس کلب کے حالیہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام نومنتخب عہدیداران اور گورننگ باڈی کے ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں ہمایوں خان نے ایم ریاض کو پشاور پریس کلب کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ امید رکھتا ہوں کہ نومنتخب صدر صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ادارے کے وقار کو مزید بلند کرنے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔

ہمایون خان نے نومنتخب نائب صدر ضیا الحق، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، جائنٹ سیکرٹری گلزار خان اور فنانس سیکرٹری ارشاد میدانی کو بھی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ہمایوں خان نے پشاور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے ارکان شمیم شاہد، سیف الاسلام، کاشف الدین سید، ابراہیم خان، عارف یوسفزئی، ناصر حسین، شکیل صدیقی، عرفان موسیٰ زئی، شہزادہ فہد اور شاہ فیصل کو بھی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ نومنتخب ارکان صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادی صحافت اور پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی خدمات اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ ہمایون خان نے کہا کہ پشاور پریس کلب ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی ترجمانی کا مؤثر پلیٹ فارم رہا ہے اور نومنتخب قیادت اس روایت کو مزید مضبوط کرے گی۔