سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچودھری کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچودھری نے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے رکن ممالک کے مابےن سامان کی تیز تر ترسیل اورعوام کی نقل وحمل کیلئے جدید اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کی ضرورت پر زور دیاہے۔اتوار کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے ای سی او کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے …

اسلام آباد ۔ 26 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچودھری نے اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کے رکن ممالک کے مابےن سامان کی تیز تر ترسیل اورعوام کی نقل وحمل کیلئے جدید اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے قیام کی ضرورت پر زور دیاہے۔اتوار کو اسلام آباد میں شروع ہونے والے ای سی او کے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمےشہ اقتصادی تعاون تنظیم(ای سی او) کو اہمےت کی نگاہ سے دےکھا ہے اور تنظےم کے مقاصد کے خصول کے لئے اپنا موثر کر دار ادا کےا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک عظیم منصوبہ ہے جس سے ای سی او کے بنےادی مقاصد کے حصول مےں مدد ملے گی اور پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا۔

Leave a Reply