سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا موثر جواب دینے کی غرض سے پاکستان کا سفارتی محاذ پر دوسرے روز بھی سفیریوں کو بریفنگ دینے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ کو یہاں وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممالک کے سفیروں کو …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی)پلوامہ حملے کے بعد بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا موثر جواب دینے کی غرض سے پاکستان کا سفارتی محاذ پر دوسرے روز بھی سفیریوں کو بریفنگ دینے کا عمل دوسرے روز بھی جاری رہا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ہفتہ کو یہاں وزارت خارجہ میں پاکستان میں تعینات اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے غیر مستقل ممالک کے سفیروں کو بریفنگ دی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بریفنگ کا مقصد بھارت کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد لگائے گئے بے جا الزامات پر حقاق بیان کرنا تھا۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر متضاد مواد کو جواز بنانا حقائق کے برخلاف ہے۔بھارت ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔انہوںنے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے۔سیکرٹری خارجہ نے پلوامہ حملے سے متعلق غیر ملکی سفیروں کو آگاہ کیا اور بھارتی الزامات کو مسترد کردیا۔انہوں نے سفیروں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ واقعے پر بغیر تصدیق کے پاکستان پر الزام لگانا مناسب نہیں۔پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔