سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی وزارتِ خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی۔ ڈپلومیٹک کور کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے …

اسلام آباد ۔ 3 اپریل (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے سیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان خان کے ہمراہ بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میں ڈپلومیٹک کور کو بریفنگ دی۔ ڈپلومیٹک کور کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے خلاف کی گئی کارروائیوں کے حوالہ سے بھی ڈپلومیٹک کور کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

Leave a Reply