سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی میڈیا کے وفد سے بات چیت

سی پیک نہ صرف دو ملکوں بلکہ تمام خطے اور اس کی ترقی کا منصوبہ ہے، سی پیک کو نمایاں کامیابی اور کراس بارڈر بھرپور سیاسی حمایت ملی ہے، ہم اس منصوبے کو ترجیح دیتے رہیں گے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی میڈیا کے وفد سے بات چیت اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف دو …

سی پیک نہ صرف دو ملکوں بلکہ تمام خطے اور اس کی ترقی کا منصوبہ ہے، سی پیک کو نمایاں کامیابی اور کراس بارڈر بھرپور سیاسی حمایت ملی ہے، ہم اس منصوبے کو ترجیح دیتے رہیں گے
سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی چینی میڈیا کے وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ یکم اگست (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ سی پیک نہ صرف دو ملکوں بلکہ تمام خطہ اور اس کی ترقی کا منصوبہ ہے، سی پیک کو نمایاں کامیابی اور کراس بارڈر بھرپور سیاسی حمایت ملی ہے، ہم اس منصوبے کو ترجیح دیتے رہیں گے۔ چینی میڈیا کے پانچ رکنی نمائندہ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ ایک اہم بات ہمیں ذہین نشین کرنی چاہئے وہ یہ کہ پاکستان میں کوئی بھی برسراقتدار ہو، ایک اہم منصوبے کی حیثیت سے سی پیک کو جاری رکھنے کا واضح عزم کرنا ہو گا۔ یہ منصوبہ پاکستانی عوام کیلئے خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ بدھ کو چینی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق چینی وفد نے سیکرٹری خارجہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی۔ تہمینہ جنجوعہ نے کہا کہ اب تحریک انصاف قومی اسمبلی میں بڑی سیاسی جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور جلد نئی حکومت کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کی اہمیت سے متعلق پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور عوام میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے جو دونوں ملکوں کیلئے یکساں مفید ہے۔ وزارت خارجہ امور کی ڈائریکٹر جنرل (چائنا) عائشہ علی بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ دورے کا اہتمام وزارت خارجہ امور اور پاکستان میں چینی سفارتخانہ کے اشتراک سے انسٹی ٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز نے کیا تھا۔ دورے نے چینی میڈیا وفود کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت، سیاحت، ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں معلومات اور پاکستانی میڈیا اداروں، تھنک ٹینکس کے ساتھ رابطوں کو فروغ دینے کا موقع فراہم کیا۔