لاہور۔26نومبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں برسوں پرانے سپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور ڈویلپمنٹ سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا ندیم، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس کے افسران ودیگرنے شرکت کی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے …
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اجلاس،پرانے سپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور ڈویلپمنٹ سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔26نومبر (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ بدھ کے روز پنجاب سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں برسوں پرانے سپورٹس کمپلیکس کی بحالی اور ڈویلپمنٹ سپورٹس سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری میاں عثمان علی، ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا ندیم، پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ سپورٹس کے افسران ودیگرنے شرکت کی۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں 58پرانے سپورٹس کمپلیکس بحال کیے جارہے ہیں
الفتح سپورٹس کمپلیکس فیصل آباداور ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بھکر، پروٹوٹائپ جمنازیم سرگودھا،سپورٹس جمنازیم ڈی جی خان،ٹیبل ٹینس اورسکواش کورٹس فیصل آباد،تحصیل سپورٹس کمپلیکس یزمان اور حجرہ شاہ مقیم سپورٹس کمپلیکس اوکاڑہ بحال کردیئے گئے۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں 184سپورٹس سکیموں پر کام جاری ہے، پنجاب میں سپورٹس کی ترقی کیلئے انٹرنیشنل معیار کے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کیے جارہے ہیں، کھلاڑیوں کو سپورٹس کی سہولیات مہیا کرنا ہمارا مشن ہے، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہا ہے۔








