مکہ مکرمہ ۔5جولائی (اے پی پی):سیکریٹری مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے منگل کو پاکستان حج مشن ہسپتال مکہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں حاجیوں کےلئے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیکل مشن ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ڈی جی حج ابرار مرزا اور ڈائر یکٹر حج مشن کرنل ندیم ممتاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ آفتاب اکبر درانی نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کی صحت حج کے فرائض کی ادائیگی میں بہت ضروری ہے ۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان میڈیکل مشن حجاج مریضوں کے علاج میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرے۔انہوں نے حجاج کے علاج معالجے کا معیار اور ادویات کی دستیابی اور فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات میں بھی گئے اور زیر علاج حجاج مریضوں کی خیریت اور سہولیات کے بارے میں دریافت کیا