سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ، پہلا اے ٹی پی کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کیا

برن۔21جولائی (اے پی پی):قازقستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک نے اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی قازقستان کے 28 سالہ ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے پہلا اے ٹی پی کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23سالہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی …

برن۔21جولائی (اے پی پی):قازقستان کے نامور ٹینس سٹار اور ایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ الیگزینڈر ببلک نے اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔اس فتح کے ساتھ ہی قازقستان کے 28 سالہ ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے پہلا اے ٹی پی کلے کورٹ ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ الیگزینڈر ببلک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 23سالہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی جوآن مینوئل سیرنڈولو کو 1-2سیٹس میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سوئٹزرلینڈ میں اے ٹی پی سوئس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ گسٹاڈکے رائے ایمرسن ایرینا میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قازقستان کے 28 سالہ ٹینس سٹار الیگزینڈر ببلک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23سالہ ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی جوآن مینوئل سیرنڈولو کو 4-6 ،6-4اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

یہ الیگزینڈر ببلک کا رواں سیزن کا دوسرا اور کیریئر کا مجموعی طور پر چھٹا ٹائٹل ہے۔ عالمی نمبر 34 الیگزینڈر ببلک نے گزشتہ ماہ ہالے میں اے ٹی پی 500 گراس کورٹ ٹرافی اپنے نام کی تھی۔