سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،کوکوگف،میڈیسن کیز،باربورا کریجیکووا اور ایماناواروکایو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغاز

نیویارک۔27اگست (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،امریکی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف، جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور امریکا کی ایما ناوارو یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی ٹینس سٹار ماریاسکاری خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔ …

نیویارک۔27اگست (اے پی پی):بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا ،امریکی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف، جمہوریہ چیک کی باربورا کریجیکووا اور امریکا کی ایما ناوارو یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کا فاتحانہ آغازکرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں جبکہ یونانی ٹینس سٹار ماریاسکاری خواتین کے سنگلز مقابلو ں کے ابتدائی رائونڈ میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئیں ۔

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں بیلاروس کی نامور ٹینس سٹار اور میگا ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ٹینس سٹار پرسکیلا ہون کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 3-6سے ہرا کر نہ صرف میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کی بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

امریکی تھرڈ سیڈڈ ٹینس سٹار کوکوگف نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے فرانسیسی حریف کھلاڑی وروارا اینڈریوینا گرچیوا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 0-6 سے شکست دے کر ابتدائی لائن عبور کر لی ، جمہوریہ چیک باربورا کریجیکووا نے ٹائی بریک پرسٹریٹ سیٹس میں ہسپانوی حریف کھلاڑی مرینا باسولس ربیرا کو 6-7(3-7) اور 2-6 سے شکست دی ۔ ایک اور میچ میں امریکی ٹینس سٹار ایما ناوارو نے بھی پہلی روکاٹ عبور کر لی ، انہوں نے روسی حریف کھلاڑی انا ولادیمیروونا بلنکوا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

 

مزید خبریں