راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود …
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن ، شدید فائرنگ کےتبادلہ میں دو دہشت گرد مارے گئے

مزید خبریں
راولپنڈی۔9اکتوبر (اے پی پی):سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جو سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں سرگرم رہے۔








