عورت فائونڈیشن نے معروف پاکستانی ٹی وی اینکر اور صحافی ربیعہ احسن کے مبینہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے
عورت فائونڈیشن کا ربیعہ احسن کے مبینہ قتل پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11نومبر (اے پی پی):عورت فائونڈیشن نے معروف پاکستانی ٹی وی اینکر اور صحافی ربیعہ احسن کے مبینہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ربیعہ احسن کے قتل کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور موثر تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیاجائے تاکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور سزا دی جاسکے۔
منگل کو جاری بیان میں سی او او عورت فائونڈیشن ممتاز مغل نے کہا کہ ربیعہ احسن کی مبینہ طور پر پُراسراراور مشکوک حالات میں المناک موت نہ صرف صحافتی حلقوں بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ عورت فائونڈیشن مرحومہ کی بیٹوں، عزیز و اقارب اور صحافتی حلقوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں انصاف کی فراہمی نہ صرف متاثرہ خاندان کا حق ہے بلکہ خواتین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے بھی اہم ہے۔







