کابل 13 مارچ (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے اورسیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 20عسکریت پسند اور10سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، ارزگان میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران قبل ازوقت ہونے والے دھماکے میں 5طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ننگرہار میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے اورمختلف کارروائیوں میں 11طالبان، داعش کے 9ارکان اورسیکیورٹی فورسز کے 10اہلکار ہلاک ہوگئے۔حکام کے …
سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 20عسکریت پسند ہلاک

مزید خبریں
کابل 13 مارچ (اے پی پی) مشرقی افغانستان میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے اورسیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 20عسکریت پسند اور10سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، ارزگان میں بارودی سرنگ نصب کرنے کے دوران قبل ازوقت ہونے والے دھماکے میں 5طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ننگرہار میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے اورمختلف کارروائیوں میں 11طالبان، داعش کے 9ارکان اورسیکیورٹی فورسز کے 10اہلکار ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع غنی خیل،کوٹ اورخوگیانی میں کی گئیں۔








