سی آئی اے سربراہ کا کیوبا کا دورہ، اہم سکیورٹی اور معاشی امور پر بات چیت

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کیوبا کا دورہ کرتے ہوئے ہوانا میں اعلیٰ کیوبن حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں انٹیلی جنس تعاون، معاشی استحکام اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واشنگٹن ۔15مئی (اے پی پی):امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے کیوبا کا دورہ کرتے ہوئے ہوانا میں اعلیٰ کیوبن حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں انٹیلی جنس تعاون، معاشی استحکام اور سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔شنہوا کے مطابق جان ریٹکلف نے کیوبا کے سابق صدر راؤل کاسترو کے پوتے راؤل گیئرمو روڈریگز کاسترو، وزیرِ داخلہ لازارو الواریز کاساس اور کیوبا کی انٹیلی جنس سروسز کے سربراہ سے ملاقات کی۔سی آئی اے کے ایک اہلکار کے مطابق ریٹکلف نے یہ دورہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیغام پہنچانے کے لیے کیا، جس میں کہا گیا کہ امریکہ اقتصادی اور سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم اس کے لیے کیوبا کو بنیادی تبدیلیاں کرنا ہوں گی۔دوسری جانب کیوبا کی حکومت نے بھی ایک بیان میں تصدیق کی کہ یہ ملاقاتیں واشنگٹن کی درخواست پر منعقد ہوئیں۔

مزید خبریں