"سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیرِ اہتمام جاری سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمیز کے تحت سی ایم پنجاب ریسلنگ اکیڈمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی جدید اور معیاری تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔”
سی ایم پنجاب ریسلنگ اکیڈیمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری

مزید خبریں
لاہور۔29جولائی (اے پی پی):سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام جاری سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز کے تحت سی ایم پنجاب ریسلنگ اکیڈیمی میں نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔
اکیڈیمی میں 45 سے زائد کھلاڑیوں نے تربیتی سیشن میں حصہ لیا،جہاں ماہر کوچز نے انہیں ریسلنگ کے جدید دائو پیچ اور تکنیکوں سے آگاہ کیا۔کوچ محمد فرید نے کھلاڑیوں کو ریسلنگ کی جدید مہارتیں سکھائیں جبکہ انکی جسمانی فٹنس بہتر بنانے کیلئے مختلف ورزشیں بھی کروائیں۔تربیتی سیشن کے اختتام پر کھلاڑیوں کے درمیان ریسلنگ کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر سکیں۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا کہ وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی ہدایت پر سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز میں بچوں اور نوجوانوں کی معیاری تربیت کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا وژن نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے،جس کے لیے ماہر کوچز اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔محمد طارق قریشی کا کہنا تھا کہ سی ایم پنجاب سپورٹس اکیڈیمز سے باصلاحیت نئے کھلاڑی سامنے آ رہے ہیں جو مستقبل میں صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔








