سی ایم پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 2026
سی ایم پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 2026 :راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز گوجر خان میں ہوئے

مزید خبریں
راولپنڈی۔12جون (اے پی پی):سی ایم پنجاب کبڈی چیمپئن شپ 2026 کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم کے انتخاب کے لیے ٹرائلز سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کرکٹ سٹیڈیم گوجر خان میں منعقد ہوئے۔
ٹرائلز میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال کے باصلاحیت کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ سلیکشن کمیٹی نے میرٹ کی بنیاد پر بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جو چیمپئن شپ میں راولپنڈی ڈویژن کی نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان خضر ظہور گورایہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ مقررین نے کہا کہ حکومت پنجاب ’’کھیلتا پنجاب، بڑھتا پنجاب‘‘ وژن کے تحت نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہی ہے جبکہ ایسے مقابلے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور روایتی کھیل کبڈی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب ٹیم چیمپئن شپ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گی۔







