اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 24 تا 28 نومبر 2025 کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی۔ پاکستان کے 7 کھلاڑیوں کے علاوہ چیک ریپبلک، مصر، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ سرینا ہوٹلز اپنی سپورٹس ڈپلومیسی انیشی …
سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2025 ،نورزمان نے ٹائٹل جیت لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28نومبر (اے پی پی):پاکستان سکواش فیڈریشن نے سرینا ہوٹلز کے تعاون سے چیف آف دی ایئر سٹاف سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 24 تا 28 نومبر 2025 کو مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد کی۔ پاکستان کے 7 کھلاڑیوں کے علاوہ چیک ریپبلک، مصر، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا اور سوئٹزرلینڈ کے 17 عالمی رینکنگ کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔ سرینا ہوٹلز اپنی سپورٹس ڈپلومیسی انیشی ایٹو کے تحت کھیلوں کے ذریعے قوموں اور کمیونٹیز کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے۔
سکواش چیمپئن شپ جیسے کھیلوں کے مقابلے ان کی اس وابستگی کو اجاگر کرتے ہیں جو اتھلیٹک صلاحیتوں کو فروغ دینے اور پاکستان کو عالمی معیار کے سپورٹس ایونٹس کی میزبانی کے لئے ایک نمایاں مقام کے طور پر پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ فائنل اور اختتامی تقریب سی اے ایس سرینا ہوٹلز انٹرنیشنل 2025 کا فائنل جمعہ کو پاکستان کے محمد حمزہ خان اور نور زمان کے درمیان کھیلا گیا، ورلڈ نمبر 43 نور زمان نے ورلڈ نمبر 101 محمد حمزہ خان کو 3-2 سے شکست دے کر چیمپئن شپ ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر مارشل کاظم حماد نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب کی رونق بڑھائی اور ٹرافیاں و اعزازی شیلڈز تقسیم کیں۔ ائیر وائس مارشل سہیل اکبر، سینئر نائب صدر پی ایس ایف، چیف آپریٹنگ آفیسر سرینا ہوٹلز فہیم انعام، سکواش لیجنڈ قمر زمان، نائب صدر پی ایس ایف ڈاکٹر ریاض خان، صدر سندھ ایس اے عدنان اسد کے علاوہ متعدد کھلاڑی، آفیشلز اور سکواش کے شائقین بھی موجود تھے۔








