سی بی الیون نے ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے ایک میچ میں پاکستان سٹیٹ بنک کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں سی بی الیون نے پاکستان سٹیٹ بنک کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سٹیٹ بنک کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، ارم جاوید ایک چھکے اور …

اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ڈیپارٹمنٹل ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ میں سی بی الیون نے پاکستان سٹیٹ بنک کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے سٹیٹ بنک کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بنائے، ارم جاوید ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 65 رنز ناقابل شکست رہی، صباءنذیر نے 19 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ جواب میں پی سی بی الیون نے مطلوبہ ہدف 17 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ جویریہ رﺅف نے چار چوکوں کی مدد سے 52 رنزبنائے، اممہ سہیل نے 5 چوکوں سے 41 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے، انجم آمیں نے 11 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ پی سی بی الیون کی صباء نذیر کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

مزید خبریں