سی ٹی ڈی نے دہشتگردی و بھتہ خوری میں ملوث غیر ملکی باشندوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی

121
CTD
CTD

پشاور۔ 22 دسمبر (اے پی پی):محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردی اور بھتہ خوری میں ملوث غیر ملکی باشندوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشتگردی کے 50 واقعات میں غیر ملکی باشندے ملوث نکلے اور گزشتہ سال دہشتگردی کے 19 واقعات میں غیر ملکی باشندے ملوث تھے جبکہ مجموعی طور پر 2 سال میں دہشتگردی کے 69 واقعات میں غیر ملکی باشندے ملوث رہے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں سال 66 غیر ملکی دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا اورگزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں ملوث 26 غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ 2 سال میں مجموعی طور پر 92 غیر ملکی دہشتگرد گرفتارکیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق رواں سال 6 غیر ملکی دہشتگرداور گزشتہ سال 4 غیر ملکی دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ رواں سال بھتہ خوری کے 8 واقعات، گزشتہ سال 4 واقعات میں غیر ملکی باشندے ملوث تھے جبکہ 2 سال میں مجموعی طورپر بھتہ خوری کے 12 واقعات میں غیر ملکی باشندے ملوث پائے گئے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 14 غیر ملکی بھتہ خور اور گزشتہ سال 6 غیر ملکی بھتہ خور پکڑے تھے جبکہ 2 سال میں مجموعی طور پر 20 غیر ملکی بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔