سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام کی ”اے پی پی“ سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قومی شاہراہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خطےر سرمایہ کاری کی جارہی ہے، 392 کلو میٹر طویل سکھر۔ ملتان موٹر وے اگست 2019ءمیں مکمل ہوجائے گا، پاکستان کی ترقی سی پیک کی شاہراہوں پر دوڑ کر آئے گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا …

اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت قومی شاہراہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے خطےر سرمایہ کاری کی جارہی ہے، 392 کلو میٹر طویل سکھر۔ ملتان موٹر وے اگست 2019ءمیں مکمل ہوجائے گا، پاکستان کی ترقی سی پیک کی شاہراہوں پر دوڑ کر آئے گی جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ پشاور۔ لاہور۔کراچی موٹر وے کے سکھر۔ ملتان سیکشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔یہ 392کلومیٹر طویل 6 رویہ موٹر وے ہے۔ یہ موٹر وے چائنہ ایگزم بینک کی مدد سے تعمیر کی جارہی ہے جو سی پیک کا حصہ ہے۔ منصوبہ پر کام اگست 2019ءمیں مکمل ہوگا۔ حکام کے مطابق سی پیک کے تحت ڈیرہ اسماعیل خان۔ ہکلہ موٹروے، سکھر ملتان سیکشن، ہزارہ موٹروے، سیالکوٹ لاہور سیکشن، گوادر میں ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت ملک کی مختلف شاہراہوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

Leave a Reply