سی پیک منصوبہ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے مستقبل میں جنوبی ایشیاء اور سینٹرل ایشیاء کے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک ) منصوبہ کے پہلے مرحلے کی تکمیل سے پاکستان میں سماجی واقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس سے مستقبل میں جنوبی ایشیاء اور سینٹرل ایشیاء کے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع ہیں۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک منصوبہ سے نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ خصوصاً اس سے جنوبی ایشیاء ا ور سینٹرل ایشیاء کے مختلف ممالک کو بے پناہ فوائد حاصل کرنے کے مواقع میسر آئیں گے۔ چینی کمپنیوں کی پاکستانی صنعتوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی کو نہایت خوش آئند قرار دیا ہے ۔

مزید خبریں