پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، عطاء اللہ تارڑ

پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، عطاء اللہ تارڑ

اسلام آباد۔26اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک بیان میں اسپانتک ریسکیو ٹیم کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ریسکیو ٹیم اس مقام تک پہنچ گئی ہے جہاں پاکستانی کوہ پیما ڈاکٹر اسماء مشتاق کی میت موجود ہونے کا شبہ ہے تاہم یہ علاقہ بہت وسیع ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران ہونے والی شدید برف باری کے باعث میت مکمل طور پر برف تلے دب چکی ہے جس کی وجہ سے اسے تلاش کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیم گزشتہ دو گھنٹے سے میت کی تلاش میں مصروف ہے لیکن تاحال میت نہیں مل سکی۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں