سی پیک میں تیسرے فریق کی شراکت کا خیر مقدم کریں گے، ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چین سی پیک میں کسی تیسرے فریق کی شراکت کا خیر مقدم کرے گا، یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ چینی ترجمان لو کانگ نے سی پیک میں سعودی عرب کی بطور سرمایا کار شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم حصہ …

بیجنگ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) چین سی پیک میں کسی تیسرے فریق کی شراکت کا خیر مقدم کرے گا، یہ بات چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہی۔ چینی ترجمان لو کانگ نے سی پیک میں سعودی عرب کی بطور سرمایا کار شرکت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا اہم حصہ ہے اور خطے کی خوشحالی اور انٹر کنیکٹیوٹی کے لئے کسی تیسرے فریق کی اس میں شراکت داری ایک مثبت پہلو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسیع پیمانے پر مشاورت، اشتراک اور مشترکہ فوائد بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے رہنما اصول ہیں اس لئے سی پیک میں مشاورت کی بنیاد پر تیسرے فریق کی شراکت داری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

مزید خبریں