سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہاہے، وانگ وین بن

بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا …

بیجنگ۔6جولائی (اے پی پی):چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی قومی ترقی میں ٹھوس کردار ادا کر رہا ہے، براہ راست سرمایہ کاری میں 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

جمعرات کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ رواں سال سی پیک کے آغاز کی 10 ویں سالگرہ ہے اور 10 سال کی تعمیر کے بعد تعاون کی تشکیل کے تحت راہداری کی تعمیر کو بطور مرکز رکھتے ہوئے بندرگاہی نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کی صنعت کو ترقی دی گئی ہے۔

سی پیک منصوبے پاکستان بھر میں پھل پھول رہے ہیں جس کے باعث براہ راست سرمایہ کاری میں مجموعی طور پر 25.4 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے، جو پاکستان کی قومی ترقی اور علاقائی رابطوں میں ٹھوس کردار ادا کر رہی ہے۔