اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بہترین حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے پاکستان کے توانائی اور بنیادی انفراسٹرکچر کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں رونما کی …
سی پیک پاکستان کے توانائی اور بنیادی انفراسٹرکچر کے شعبے میں مثبت تبدیلیوں کا باعث بنا ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے بہترین حکمت عملی اور طریقہ کار وضع کیا ہے۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس نے پاکستان کے توانائی اور بنیادی انفراسٹرکچر کے شعبے میں مثبت تبدیلیاں رونما کی ہیں۔ جبکہ دونوں فریق ممالک سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بروقت اور موثر نفاذ کے لئے پرعزم ہیں جو پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں تیزی لانے کا موجب بنے گا۔ حکومت سی پیک کے دوسرے مرحلے میں چینی تاجروں کو سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔








