گلگت ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سی پیک پر پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 18سے 20دسمبرتک بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کی۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے تحت 100میگاواٹ کے آئی یو …
سی پیک پر پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری
گلگت ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) سی پیک پر پاکستان اور چین کی جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی کے اجلاس میں گلگت بلتستان سے متعلق متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ 18سے 20دسمبرتک بیجنگ میں منعقدہ اجلاس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کی۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے تحت 100میگاواٹ کے آئی یو ، 80میگاواٹ پھنڈر چینی کمپنیاں تعمیر کریں گی اور ان منصوبوں کی تکمیل سے گلگت بلتستان کو قلیل عرصہ میں بجلی میسر آئےگی جس سے سیاحت کے فروغ،تعمیر وترقی کی رفتار کو بڑھانے سمیت اسپیشل اکنامک زونز اور انڈسٹریل زونز،کینسر ہسپتال ،میڈیکل کالجو کارڈک ہسپتال ،وومن یونیورسٹی اور سی پیک کی تکمیل کی بدولت ہونے والے انفراسٹرکچر کیلئے توانائی کی ضروریات پوری ہونگی۔









