سی پیک کے تحت رشکئی، فےصل آباد اور ٹھٹھہ میں اقتصادی زونز پر ترجیحی بنیادوں پر کام جاری ہے، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت گزشتہ چھ سال میں سی پیک کے تحت متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ بہت سے زیر تکمیل ہیں، اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔سی پےک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جن میں بجلی گھر، …

اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) چےن پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ( سی پیک) کے تحت گزشتہ چھ سال میں سی پیک کے تحت متعدد منصوبے مکمل کئے گئے ہیں جبکہ بہت سے زیر تکمیل ہیں، اس کے علاوہ متعدد منصوبے زیر غور ہیں۔سی پےک اتھارٹی کے حکام کے مطابق سی پیک کی مختصر عرصے میں بڑی تعداد میں منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔ جن میں بجلی گھر، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، گوادر بندرگاہ کی جدت اور صنعتی ترقی شامل ہے۔ پاکستان میں گزشتہ پانچ سال میں بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے مسائل حل کرنے کے ساتھ صنعتی ترقی کی بنیاد رکھی گئی۔ اگلے مرحلے میں پاکستان میں مزید صنعتی ترقی پر غور کیا جارہا ہے۔ پاکستان بھر میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کے لئے 9 علاقوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رشکئی، فےصل آباد مےں علامہ اقبال انڈسٹرےل زون ،قائداعظم صنعتی پارک اور دھابیجی اقتصادی زون ترجیحاً بنائے جا رہے ہےں ۔

مزید خبریں