سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چینی سفیر یاوجنگ سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں اصلاحات ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو چینی …

اسلام آباد ۔ 3 ستمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زراعت کے شعبہ میں اصلاحات ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یاو¿ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے جمعرات کو چینی سفارت خانہ میں متعین ایگریکلچر کمشنر گو وین لینگ کے ہمراہ وزارت خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں فارمز ایسوسی ایشن کے صدر آفاق ٹوانہ اور چیرمین نیسلے سید یاور علی بھی وزیر خارجہ کی خصوصی دعوت پر شریک ہوئے۔پاک چین اقتصادی راہداری اور زراعت کے شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں اصلاحات, ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں زرعی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی ۔سی پیک کے دوسرے مرحلے میں زراعت سے متعلقہ منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے پر عزم ہیں۔وزیر خارجہ نے پاکستان میں ٹڈی دل حملے کے بعد چین کی جانب سے زرعی ادویات، مشینری اور ڈرونز کی بروقت فراہمی پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دوران ملاقات زرعی شعبے سے متعلقہ تحقیق، لائیو اسٹاک، ہارٹی کلچر، ماہی گیری سمیت مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔چینی سفیر نے کہا کہ چین، پاکستان میں عنقریب دو "فٹ اینڈ ماو¿تھ ڈیزیز سینٹر” قائم کرے گا۔چینی سفیر نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان میں عنقریب ایگریکلچر سے متعلق دس ٹیکنالوجی سینٹرز قائم کرے گا اور اپنے ماہرین کی ایک ٹیم بھی پاکستان جلد روانہ کرے گا۔