لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی )پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔

لاہور۔4ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی )پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے حکم دیا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز کے اطراف اور اہم شاہراہوں پر پولیس پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے، جبکہ تمام ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہ کر سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔عبدالکریم نے مزید ہدایت کی کہ نمازِ جمعہ کے بعد پولیس افسران مساجد میں شہریوں سے ملاقات کریں، ان کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔