فیصل آباد ۔ 28 اپریل (اے پی پی):سی پی او صاحبزادہ بلال عمر فیصل آباد کی زیر صدارت لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کا لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز عمارہ شیرازی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ناصرمحمود باجوہ، ٹاؤن ایس پیز، ڈی ایس پیزاور ضلع بھر کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے متعلق تمام افسران کو سٹی پولیس آفیسر نے بریف کیا۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تمام افسران قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں تا کہ پر امن اور منظم ملکی صورتحال کو یقینی بنایا جاسکے۔ نظم وضبط قائم رکھنے کیلئے قواعد وضوابط پر عمل درآمد کیا جائے، بے ضابطگیوں کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔ایس او پیزکے مطابق حفا ظتی اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے الرٹ ہوکر ڈیو ٹی سرانجام دی جائے، جس میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589148