سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادتنویر حسین نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا۔موقع پر متعلقہ افسران کو کال کرکے فوری شہریوں کی شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔
سی پی او فیصل آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سن کر حل کرنے کے احکامات جاری

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 10 ستمبر (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر فیصل آبادتنویر حسین نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کیں اور مسائل سے آگاہ کیا۔موقع پر متعلقہ افسران کو کال کرکے فوری شہریوں کی شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او فیصل آباد نے موقع پر متعلقہ افسران کو کال کرکے فوری شہریوں کی شکایات کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہ کہا کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کی شکایات اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے ، شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچری کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی اور غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تھانوں میں بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔وزیراعلی ٰپنجاب کے وژن کے مطابق شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔








