وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کی جعلسازی سے ہوشیار رہیں اور ادائیگی پاک حج ایپ یا پورٹل کے ذریعہ کریں ۔
پرائیویٹ سکیم کے حج درخواست گزارہر قسم کی جعلسازی سے ہوشیار رہیں ، وزارت مذہبی امور کا انتباہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ سکیم کے حج درخواست گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ہر قسم کی جعلسازی سے ہوشیار رہیں اور ادائیگی پاک حج ایپ یا پورٹل کے ذریعہ کریں ۔
جمعرات کو ترجمان مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ پرائیویٹ حج پیکیج، مجاز کمپنی کا انتخاب اور رقوم کی ادائیگی صرف اور صرف پاک حج ایپ یا حج ہورٹل کے ذریعے ممکن ہے۔ پرائیویٹ سکیم کے درخواست گزار یہ یاد رکھیں کہ پاک حج ایپ یا پورٹل کے علاوہ کسی فرد، ایجنٹ یا کمپنی کو رقوم کی نقد اکائونٹ میں ادائیگی کی اجازت نہیں ہے ،ورنہ نقصان کی ذمہ دار وزارت مذہبی امور نہیں ہو گی۔







