ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی اجلاس کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی

راولپنڈی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی صدارت میں ڈینگی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ضلع میں ڈینگی کی روک تھام، انسدادِ ڈینگی مہم کی حالیہ کارکردگی اور ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے لاروا کی تلفی کے لیے فیلڈ سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے اور انسدادِ ڈینگی پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی سطح پر آگاہی مہم کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کی شمولیت سے اس مرض کا تدارک ممکن ہو سکے جبکہ تمام متعلقہ محکمے باہمی تعاون اور جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیں۔