یومِ دفاع کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس، راولپنڈی کے زیرِ اہتمام شاندار تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
یومِ دفاع کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس راولپنڈی کے زیرِ اہتمام تصویری نمائش

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):یومِ دفاع کے سلسلے میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس، راولپنڈی کے زیرِ اہتمام شاندار تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔ نمائش میں فنکاروں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے یومِ دفاع، افواجِ پاکستان کی بہادری و قربانیوں، حب الوطنی اور دفاعِ وطن کے جذبے کو اجاگر کیا۔ مہمانانِ خصوصی نے نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں کا مشاہدہ کیا اور فنکاروں کی تخلیقی کاوشوں کو سراہا۔نمائش میں پیش کیے گئے فن پاروں میں 6 ستمبر 1965ء کے تاریخی معرکے
شہداء و غازیوں کی قربانیاں اور قومی یکجہتی و حب الوطنی کے جذبات کو فنکارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے منفرد اندازِ اظہار کے ذریعے قومی جذبے اور دفاعِ وطن کی اہمیت کو اجاگر کیا، جسے حاضرین نے بھرپور سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف دی آرٹس، راولپنڈی محمد شکور نے مہمانانِ خصوصی طاہرہ اورنگزیب اور شازیہ رضوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یومِ دفاع کے موقع پر ایسی ثقافتی اور فنی سرگرمیوں کا انعقاد نئی نسل میں حب الوطنی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔







