سی ڈی اے نے تین روز کے دوران ریکارڈ 17ارب روپے کی نیلامی کی ،یہ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبہ کے لئے اقدامات اور مراعات کے تناظر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فرازکا ٹویٹ

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے گزشتہ تین روز کے دوران ریکارڈ 17ارب روپے کی نیلامی کی ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبہ کے لئے اقدامات اور مراعات کے تناظر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا …

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے گزشتہ تین روز کے دوران ریکارڈ 17ارب روپے کی نیلامی کی ہے جو کہ وزیر اعظم عمران خان کے تعمیراتی شعبہ کے لئے اقدامات اور مراعات کے تناظر میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہے۔جمعہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں صنعتی سرگرمیوں سے ضروری معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔